راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر اولڈ ائیرپورٹ وی آئی پی روڈ کی گرین بیلٹس پر شاندار ہارٹیکلچر کا کام سرانجام دیا گیا،جس سے گرین بیلٹس خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں، پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی بہار نے دلکش مناظر پیش کیے ہیں جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تازگی کا احساس بھی اجاگر ہوا ہے۔اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر گرین بیلٹس کی خوبصورتی عوام کی توجہ کا مرکز ہے.
ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر شہر کو سرسبز بنانے کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری صحت مند ماحول میں رہ سکیں پی ایچ اے کا عملہ بھی بھرپور محنت سے باغبانی کا کام انجام دے رہا ہے اور پھولوں و پودوں کی نگہداشت کر رہا ہے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ شہریوں کی تفریح کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت و سرسبز شہر بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور عوام کو ایک خوشگوار اور صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.