راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت پبلک آور کا سلسلہ جاری،پبلک آور کے دوران شہریوں کی شکایات اور مسائل پر فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں،شہریوں کی سہولت اور انکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کیجانب سے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر پبلک آور کا سلسلہ جاری ہے، پبلک آور کے دوران شہری اپنی شکایات اور اور مسائل کے حل کیلئے براہ راست سی ٹی او راولپنڈی کے پیش ہو رہے ہیں جن کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جار ی کیے جا رہے ہیں۔
ٹریفک ہیڈ کواٹر میں شہریوں کی شکایات اور انکے مسائل کے حل کیلئے روزنہ کی بنیاد پر صبح11بجے سے دوپہر12بجے تک پبلک آور کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور انکے مسائل کا فوری حل ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے۔ شہر میں ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردا ر ادا کرنا ہو گا۔شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری سے نا صرف شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا بلکہ اس سے ٹریفک نظام میں بھی بہتری آئے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی قسم کی شکایت،تجاویز اور ٹریفک سے جڑے کسی قسم کے مسائل کے حوالے سے پبلک آور میں براہ راست تشریف لا سکتے ہیں۔