26 دِن میں سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈ فراہم، مریم نواز نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا

لاہور(سٹاف رپورٹر )26 دِن میں سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈ دے کر وزیراعلیٰ پنجبا مریم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اوکاڑہ کے سیلاب متاثرہ 1 ہزار 265 افراد کو سیلاب کارڈ مل گیا، گھر، مویشی، دکان سمیت تمام نقصانات کا پورا معاوضہ سیلاب متاثرین کو دیاجائے گا 26 ستمبر کو شروع ہونے والا سروے 75 فیصد مکمل اور اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا، 27 اکتوبر تک پنجاب بھر کے سیلاب متاثرین کا سروے مکمل ہوجائے گا دوسرے مرحلے میں 72 مقامات پر قائم کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین کو اے ٹی ایم کارڈ دینے کا آغاز ہو گیا، پنجاب کے 27 اضلاع اور 72 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کو اے ٹی ایم کارڈز ملنے کا آغاز ہو گیا چار کروڑ 51 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا اس سروے میں مکمل کیا جائے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے کا آغاز 27 ستمبر کو ہوا تھا۔

تاریخ میں پہلی بار صوبہ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف کے بعد امداد اور بحالی کا تمام عمل اپنے وسائل سے کیا تاریخ کے تیز ترین ریسکیو ریلیف آپریشن کے بعد پنجاب حکومت نے امداد اور بحالی کا کام بھی ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔