راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی نے ہیلتھ ایڈوائزی جاری کرتے ہوئےعندیہ دیا ہے کہ سموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑنے لگے ہیں،جس کی وجہ سے سموگ کے باعث شہری بخار،نزلہ ،زکام ،سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو رہے ہیں۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کےترجمان ڈاکٹر وقار کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آنکھ ،گلے ،پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہونے لگاہے، زیادہ تر مریضوں کو سر درد ، آنکھوں میں خارش ، سانس میں دشواری کی شکایات ہیں، شہری ماسک پہننے کی عادت بنائیں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری رات کے وقت پارکوں میں نہ جائیں ،احتیاطی تدابیر اپنائیں، کمیونٹی کی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی پھیلائی جائے۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگاجبکہ ترجمان ای پی اےکا کہنا ہے کہ سموگ تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں،سموگ قدرتی آفت نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے، سموگ تدارک کیلئے سب کو مل کر اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا، سموگ تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ماہرین کے مطابق سموگ کے اثرات انسانی زندگی پر نمایاں ہونے لگے، جلد کی بیماریاں، پھیپڑوں ،آنکھوں میں موتیا کے اثرات بھی بڑھ گئے۔