راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ اختتام پذیر 5500 سے زائد افسران نے سیکورٹی فرائض سرانجام دئیے .

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران نے سیکورٹی فرائض سرانجام دئیے، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران نے فرائض سر انجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا،سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی ہے.

راولپنڈی پولیس جرائم کی بیج کنی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام اور نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ اختتام پذیرہو گیا،راولپنڈی پولیس نے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے،راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران نے سیکورٹی فرائض سرانجام دئیے، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران نے فرائض سر انجام دئیے.

آر پی او بابر سرفراز الپا،سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی ہے،تھانوں کی موبائلز،ڈولفن و ایلیٹ فورس اسٹیڈیم و گردونواح میں گشت کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے پر فورس اور سیکورٹی اداروں کا ہر جوان شاباش کا حقدار ہے، فول پروف سیکورٹی، ٹریفک و دیگر انتظامات میں بھرپور تعاون پر سیکورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات میں بھرپور تعاون پر تاجر برادری، میڈیا، سول سوسائٹی اور شہریوں کے بھی شکر گزار ہیں، راولپنڈی پولیس جرائم کی بیج کنی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام اور نیشنل اور انٹر نیشنل ایونٹس کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔