تھانہ کورال پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ میں ملوث غوری ٹاﺅن کے مالک راجہ جہانگیر اکبر کو گرفتار کر لیا

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری،تھانہ کورال پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ میں ملوث غوری ٹاﺅن کے مالک راجہ جہانگیر اکبر کو گرفتار کر لیا، راجہ جہانگیر اکبر کو شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم پر شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے ،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام زونل افسران کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لیا جائے ، ایسے شرپسند عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ان ہدایات پرایس ایچ او کورال نے شہری کی درخواست پر غور ی ٹاﺅن کے مالک راجہ جہانگیر اکبر کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف کچھ دن قبل ایک شہری نے آئی جی اسلام آباد محمد احسن کی کھلی کچہری میں آکر درخواست دی کہ اس نے ایک پلاٹ کو خریدہ اور رقم ادا کی لیکن کچھ عرصے کے بعد غوری ٹاﺅن کے ما لک نے فراڈ کرکے اس زمین کو دوسری پارٹی کو فروخت کر دیا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او کورال محمد عظیم منہاس کو درخواست کو فوری میرٹ پر حل کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات دئیے تھے، جس پر تھانہ کورال نے کارروائی کرتے ہوئے غوری ٹاﺅن کے مالک راجہ جہانگیر کو گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس کسی بھی شخص کسی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگزاجازت نہیں دے گی اور تمام افسران کو سختی احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے والے شر پسند عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز اور موثر کیں جائیں ۔