راولپنڈی (سی این پی)کمشنر/ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نورالا مین مینگل کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی بورڈ راولپنڈ ی کے زیر اہتمام ہونے والا امتحان میٹرک سالانہ 2022کے تعینا ت تمام ڈسٹری بیوٹر،موبائل انسپکٹر،چیئرمین سکواڈکے لئے امتحانی امور سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد بورڈ آفس مورگا ہ میں کیا گیایہ ورکشاپ زیر نگرانی پروفیسر غلام محمد جھگڑ سابق چیئرمین / سینئر ممبر سپیشل کمیٹی کمشنر / چیئرمین، پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی،محمد عدنان خان سیکرٹری تعلیمی بورڈ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ڈسٹری بیوٹر،موبائل انسپکٹر کو تعلیمی بورڈ راولپنڈ ی کے زیر اہتمام ہونے والا امتحان میٹرک سالانہ 2022 کے انتظامات کو فول پروف کرنا ہے۔ تمام امتحانی عملے کو خصوصی بریفنگ اور ہدایا ت جاری کی گئیں۔ جو بورڈ کی طرف سے الاٹ کردہ امتحانی مراکز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیئرمین / کنٹرولر آفس کو ارسال کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑنے کہا کہ یہ ایک نیشنل کاذ ہے لہذا ہم سب کو ایمانداری اور یک جہتی سے کام کرنا چاہیے۔مزید انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کہ جتنے بھی جائز مسائل ہیں وہ میں حل کرنے کا عدہ کرتا ہوں۔تمام امتحان نئی انتظامیہ کے زیر انتظام ہو رہا ہے۔ تمام معاملات کی نگرانی کمشنر /چیئرمین خود کر رہے ہیں۔آپ اپنی ذمہ داری با احسن طریقے سے سر انجام دیں تا کہ بورڈ کا کھویا ہو ا وقار بحال کر سکیں۔ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بہت سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ جس میں خفیہ پریس کے تمام عملے کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا ہے اورنیا عملہ فوری طور پر تعینات کردیا گیا۔ تمام سنٹرز کی کڑی نگرانی خفیہ ایجنسی کی طرف سے شروع کردی گئی ہے۔ اور آئی ٹی ایکسپر ٹ اور انکوائری ٹیم کی رپورٹ پر جلد ہی گرفتاریاں اور ایف آ ئی آ ر متوقع ہے بوٹی مافیا کے گر د گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے۔ورکشاپ سے پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو اہم ذمہ داری مجھے حکومت پنجاب کی طرف سے سونپی گئی ہے میں نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے میں پر عزم ہوں کہ ہم سب مل کر انشا اللہ مافیا کو شکست دیں گے اور اپنے بورڈ کی ساکھ کو بحال کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھ کر اس جہاد میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ صبح 8:30 اور شام کو 1:30 سے پہلے سوالیہ پرچے کھولنے والے عملے کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور امتحانات کو ہر قیمت پر صاف شفاف بنائیں گے تاکہ شامل امتحان ہونے والے کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہوسکے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">