اسلام آباد(سی این پی)پریس انفارمیشن سینٹر اور ورچول یونیورسٹی کے تعاون سے دو روزہ “موبائل جرنلزم” کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ملک بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں صحافت کے حوالے سےماہر اور تجربہ کار ٹرینرز نے صحافت میں استعمال ہونے والے جدید آلات اور ان کے لئے ضروری تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے حوالے سے مفید اور سود مند لیکچرز دئیے۔ اس ورکشاپ کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی سعید جاوید صاحب پریس کلب کے عہدیداران صدر انور رضا سیکریٹری خلیل راجہ فنانس سیکرٹری نئیر علی کوآرڈینیٹر مدثر چوہدری ،ٹرینرز ورچول یونیورسٹی کے ٹرینرز میں شیلڈز اور ورکشاپ میں حصہ لینے والے صحافی خواتین حضرات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
مریم اورنگزیب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا مستقبل ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اور انفارمیشن منسٹری صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اس طرح کی مزید ورکشاپ کرواتی رہے گی،سابقہ دور میں میڈیا کو جس طرح سے دبایا گیا میڈیا ورکرز کو بیروزگار کیا گیا لیکن ہم اس طرح کی ٹریننگ کی ورکشاپس کے زریعہ سے صحافیوں کے روزگار کا بندوست کریں گے