وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹ کی مشقوں کا پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں آغاز،کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی اورآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹ مشقوں کاآغاز کر دیا گیا ، جس میں اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے جوانوں نے حصہ لیا
جس کا مقصد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مشترکہ مشقیں پولیس لائن میں جاری ہیں، کیپٹن (ر)عبدالسعید نویڈ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے مشترکہ مشقوں کا جائزہ لیا
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔