اسلام آباد(سی این پی )شہر اقتدار میں 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اغواء چوری اقدام قتل فراڈ اور دیگر کرائم کی 55 وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے گاڑیاں موٹرسائیکل قیمتی زیورات فارن کرنسی قیمتی موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ہے جن کے مقدمات تو درج کر لیے گئے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا اور نہ کوئی ریکوری ہوسکی ہے 24گھنٹوں کے دوران سیف سٹی اسلام آباد میں ڈکیتی چوری کی 34 وارداتیں،اغواء کی 2،اقدام قتل کی 2،فراڈ کی 12 اور دیگر کرائم کی 5 وارداتیں پولیس ریکارڈ میں درج ہوئی ہیں جبکہ متعدد کیسز تھانوں میں زیر التواء میں ڈالے گئے ہیں جبکہ اس دوران 23تھانوں کی فوج ظفر موج نے وہی چند پستول اور چند سو گرام کے منشیات پکڑنے میں کامیاب ہو سکی۔کوئی سنگین جرائم کا ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی 7 ہزار سے زائد مفروروں میں سے کوئی گرفتار کیا جا سکا جس سے کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">