اسلام آباد(سی این پی)ایم سی آئی نے ایف نائن میں قائم تفریح مقام میگا زون کو سیل کر دیا،میگا زون ایم سی آئی کا 14 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ تھا،میگا زون کی مالک مبینہ طور پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر ہیں
انکے خلاف گزشتہ دنوں ایم سی آئی نے اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی،میگا زون کو آج عدالت سے سٹے آرڈر کینسل ہونے کے بعد سیل کیا گیا،آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد نے کی جبکہ اس موقع پر اے سی انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی بھی موجود تھی