وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناہےکہ ہوٹل مالکان مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں ، تفصیلات پولیس کو دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں، غیر قانونی پناہ گزینوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دو روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملازمین، کرایہ داروں اور غیر قانون پناہ گزینوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں،اس سلسلے میں ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں اور غیر ملکیوں کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور تفصیلات پولیس کو فراہم کریں،متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی رہائش دینے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،حکام نے کے مطابق اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے متبادل جگہ بھی تلاش کررہی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">