موٹر وے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،35ہزار مالیت کا موبائل فون اور پرس مالک تک پہنچا دیا

فرض شناسی کی اعلی مثال،35 ہزار روپے مالیت کا گم شدہ موبائل فون اور پرس مالک تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب بذریعہ موٹروے جاتے ہوئے ایک خاتون کا پرس اور موبائل فون کلر کہار سروسز ایریا میں رہ گیا ۔جب کہ اس خاندان نے اپنا سفر جاری رکھا کچھ دور جانے کے بعد یاد آنے پر انہوں نے موبائل فون اور پرس کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی ، اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے موقع سے قریب ترین پولیس موبائل کو آگاہ کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر موبائل فون اور پرس تلاش کر کے اس خاندان تک پہنچا دیا۔موبائل فون کی مالیت 35 ہزار روپے جبکہ پرس میں چند اہم کاغذات موجود تھے۔ سامان ملنے پر اس خاندان نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔