آئی جی اسلام آباد سے جرنلسٹ ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات،رپورٹرز پر تشددگفتگو

اسلام آباد(سی این پی)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں آج صبح احتساب عدالت کے باہر رپورٹرز پر ہونے والے تشدد کے بارے میں تفصیلا بات ہوئی۔واقعہ کی انکوائری میرٹ پر کی جائے گی اور کسی فریق سے زیادتی نہیں ہوگی۔آئی جی اسلام آباد نے ایس پی صدر کو ہدایت کی وہ اس کیس کو ذاتی طور پر دیکھیں۔انہوں نے ایس پی سکیورٹی احتساب کورٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ کیسز کی سماعت کے دوران صحافیوں کو کوریج کے لئے مناسب سہولیات فراہم کریں۔