اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود موضع طمعہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاؤسنگ سوسائٹی کی مقامی افراد سے لی گئی زمین کا پورا معاوضہ دئیے بغیر سوسائٹی کی جانب سے قبضہ جمانے پر احتجاج کرنے والے افراد پر سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ـ پولیس کے مطابق سوسائٹی کو موضع طمعہ کے مقامی افراد چوہدری تنویر اور چودھری قدیر زمین فراہم کرتے تھے لہذا انہوں نے سوسائٹی کو فراہم کردہ زمین کا پورا معاوضہ نہ ملنے پر مذکورہ افراد نے منگل کی شام احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی فراہم کردہ زمین کا سوسائٹی کی طرف سے ابھی پورا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اس لئے سوسائٹی انتظامیہ ابھی اپنا قبضہ جمانے کی خاطر پکٹس لگانے سے باز رہے ، لیکن سوسائٹی انتظامیہ نے دھونس جماتے ہوئے کوئی پرواہ کیے بغیر اپنی پکٹس لگا کر قبضہ کرلیا اور چوہدری تنویر اور قدیر نے سوسائٹی کی پکٹس ہٹانے کے لیے پہنچے تو وہاں پر سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ سعید اللہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چوہدری زاہد حسین ولد رازق نامی شخص کو قتل کردیا ، جس کے بعد مقامی افراد جن میں خواتین بھی شامل بتائی گئی ہیں نے ملزم سعید اللہ پر تشدد کیاـ پولیس نے واقعہ کے بعد چوہدری تنویر کے ڈیرے پر چھاپا مار کر وہاں سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم سیکورٹی گارڈ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ـ اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ تنازع ابتدائی طور پر مقامی افراد سے لی گئی اراضی کا پورا معاوضہ نہ ادا کیا جانا سامنے آیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹائون نوازش کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے ، مقتول کا پوسٹمارٹم کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">