فیڈرل گورنمنٹ یمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں ممبرز کی سہولت کیلئے کال سینٹر کا افتتاخ

اسلام آبا(سی این پی)فیڈرل گورنمنٹ یمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں ممبرز کی سہولت کیلئے کال سینٹر کا افتتاخ کر دیا گیا۔کال سینٹر کا افتتاخ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی طارق رشید نے کیا

اس موقع ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کاظم عباس,محمد کاشف, محمد عرفان چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عاصم عامر نے کال سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ کال سینٹر کے اس اقدام سے ممبرز کے لیے سہولت ہوگی اور ممبر گھر بیٹھے کسی بھی سکیم کے سلسلے میں کال کرکے جان سکیں گے۔