وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ویژ ن اور وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تمام ایمرجنسی سروسز کو سیف سٹی میں سینٹرالائزڈ کر دیا گیا جس کو “پکار15© “کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی دہلیز پر خدمت کو یقینی بنانا ہے ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تمام ایمرجنسی سروسز کو سیف سٹی میں یکجا کر دیا ہے جس کو “پکار15کا نام دیا گیا ہے،1000پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ایگل سکواڈ کو بھی اس کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے جو بطور فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرے گا ۔ پکار 15کا مطلب و مقصد شہریوں کی دہلیز پر خدمت پر کو یقینی بنانا ہے ۔ اب شہری کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15پر کال کریں گے توقریب ترین ایگل سکواڈ فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے گا اس کے بعد تھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شکایت کنندہ کے تمام کوائف اور حالات نوٹ تحریر کر کے موقع پر ہی ایف آئی آر کا اندراج کرے گا اور شکایت کنندہ کو اس کی کاپی فراہم کرے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے سیف سٹی کی تشکیل نو اور پولیس میں اصلاحات کی ہدایت کی تھی اور سیف سٹی کی کوریج جو 30فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کیا جائے گاجس کے لئے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ ان تمام اصلاحات کابنیادی مقصد عوام الناس کو پولیس کے متعلق مسائل کو ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">