وفاقی دارالحکومت میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا۔تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 کے علاقے میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہو گیا۔
تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث امدادی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ 13 میں زیر تعمیر عمارتوں کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرگیا، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کےذریعے پانی نکال رہی ہیں، گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی جمع ہو گیا تھا۔