اسلام آباد(سی این پی)حقیقی بیٹے نے بیوی سے مل کر اپنے باپ کو 20 کروڑ کا چونا لگا دیا۔تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ میر غضنفر علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل نے مورخہ 15/1/20 کو اپنا ملکیتی و مقبوضہ مکان روحی فرزانہ کو41 کروڑ روپے میں فروخت کیا۔ جس رقم میں سے بیس کروڑ روپے کے عوض سائل کے حقیقی بیٹے سلمان خان کے ذریعہ فارم ہاؤس خرید لیا۔بوجہ حقیقی بیٹا سائل کا سلمان خان پر قوی اعتماد تھا۔جس بنا پر مذکورہ فارم ہاوس کی خریداری کے تمام معاملات سلمان خان نے کیے۔مگر بعد ازاں سی ڈی اے کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے علم ہوا کہ سلمان خان نے دھوکہ دہی فراڈ جعلی سازی اور خیانت کا مجرمانہ کا ارتکاب کرتے ہوئے فارم ہاوس سائل کی بجائے اپنے نام ٹرانسفر کروا لیا ہے۔بعد ازاں علم ہوا کہ سلمان خان نے سائل کی چیک بک پر جعلی دستخط خود کر کے بینک میں سے رقم نکلواتے رہا اور جب چیک کی رقم کی ادائیگی کے لئے بینک سے مذکورہ موبائل نمبر پر کال آتی تو سلمان خان کی بیوی عابدہ بیگ اپنے آپ کو جوائنٹ اکاؤنٹ ہولڈر رانی عتیقہ ظاہر کر کے ٹرانزیکشن کنفرم کر دیتی اور اس طرح سلیمان خان اور عابدہ بیگ نے بدنیتی،دھوکہ دہی، جعل سازی اور فراڈ سے خیانت مجرمانہ کا ارتکاب کرتے ہوئے میرے بنک اکاؤنٹ سے رقم بیس کروڑ روپے نکلوا کر خوردبرد کر دی۔ان دونوں نے میرے ساتھ سخت زیادتی اور ناانصافی کی ہے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 406/34 درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">