رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیدی، عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایمل ولی اے این پی کے سربراہ نے عمران خان کو جان سے مارنے کی بات کی،پی ڈی ایم غیر جمہوری عمل کی طرف شروع ہو چکی ہےلوگوں کو ٹھکانے لگانے کی سازش کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور وزرات داخلہ میں درخواستیں دی ہیں
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ سکیورٹی دی جائے،پی ایم ہاوس میں بیٹھ کر یہ لوگ کہہ رہے عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں تحریک انصاف ایک پر امن اور ملک میں پھیلی ہوئی جماعت ہے وزیراعظم سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیراعظم ہیں