اسلام آباد(سی این پی)کیپیٹل پولیس کااسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد،75ویں یوم آزادی پر پولیس کے بینڈ دستوں نے ایف نائن پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس،تما م صوبائی پولیس اور آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے شرکت کی،پولیس کی بینڈ دستوں نے ملی نغموں کی دھنیں بکھریں،تقریب میں شہریوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب پر خوشی کا اظہار کیا
امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کااسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس کے بینڈ دستوں نے ایف نائن پارک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس،بلوچستان،سندھ، خیبر پختونخوا،پنجاب،ریلوے اور آزادجموں اینڈ کشمیر پولیس کے بینڈ دستوں نے تقریب میں شرکت کی
اس موقع پر ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر سید فرید شاہ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اویس احمد،پولیس کے افسران و جوان اور شہریوں بلخصوص بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پولیس کی بینڈ دستوں نے ملی نغموں اور روایتی گیتوں کی دھنیں بکھیر کے سماء باند دیا،جن کو سن کر شہریوں اور بچے خوب محظوظ ہوئے،شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب پر خوشی کا اظہار کیا
اس تقریب کا مقصد ملی یکجہتی اور قومی وقار کا مظاہرہ کرنا تھا،امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔