جشن آزادی کے دن اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شکر پڑیاں میں غیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)جشن آزادی کے دن اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شکر پڑیاں میں غیرملکی خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی خواتین کو شکر پڑیاں موونومنٹ پر حراساں کیا گیا۔واضح رہے کہ شہر اقتدار میں ایگل سیکورڈ تعینات ہے جو برائے نام ہے۔موقع مناسبت پر ایگل سیکورڈ کے ملازم بھی گم ہوگے۔14اگست اہم دن کے موقع پر بھی موونومنٹ آنے والی فیملیز کے لیے پولیس اہلکار تعینات نہیں تھے۔پولیس افسران کے لیے یہ بھی لمحہ فکریہ ہے۔کہ اوباش لڑکوں کی جانب سے غیرملکی خواتین کو ایک گھنٹے تک حراساں کیا جاتا رہا اور پولیس موجود نہ تھی۔

مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ آبپارہ پولیس نے سب انسپکٹر آصف علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر708/22زیر دفعات 354/509/147/149ت پ درج کرلیاتاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔دوسری جانب شکر پڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے۔ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام اباد نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی.