سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جب کہ ایل پی جی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین بھی ایل پی جی سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں۔ادھر راولپنڈی میں جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک کھبہ، ڈھوک رتہ، وارث خان، چٹی ہٹیاں، سید پور روڈ، ٹاہلی موری، لالکڑتی وغیرہ میں صارفین کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ سلنڈر کی مانگ بڑھنے سے بھی صارفین پریشان ہیں، اکثر گھروں کے بچے صبح بغیر ناشتے کے سکول جا رہے ہیں دفاتر جانے والے افراد بھی ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہیں، گیس ناپید ہونے سے گھریلو خواتین پریشان ہیں، بمشکل ایک وقت کا کھانا تیار ہوسکتا ہے جبکہ اکثر گھرانے ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا منگوانے پر مجبور ہیں، صارفین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">