راجہ سکندر محمود ضلعی صدرپی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ نے تاجروں کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری رات 8بجے بازار اور10بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتی ہے۔حکومت اپنی کابینہ کو مختصر کرے اور اپنی عیاشیوں کو کم کرے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے ان کے کاروبار اور روزگار کو ختم کرنا کون سی انسانیت ہے۔ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے میں اس کرپٹ حکومت کا ہاتھ ہے،امپورٹڈ حکمران حکومت گرانے اور بچانے کے کھیل میں الجھے ہوئے ہیں انہیں ملکی مفادات سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز دن بدن معاشی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہے کاروبار بند ہورہے ہیں ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہیں امپورٹ بڑھتی جارہی ہے، ملیں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں بیروز گاری اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور ملکی مفادات کے ذمہ دار خواب غفلت میں سو رہے ہیں کسی کو اس ملک کی اور عوام کی پروا نہیں ہے سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔تاجروں کے معاشی قتل کے فیصلے کو زبردستی لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">