آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی تفتیشی ونگ فرحت عباس کاظمی کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا

آئی جی اسلام آبادپولیس نے ایس ایس پی تفتیشی ونگ فرحت عباس کاظمی کومبینہ ناقص کارکردگی پرہٹادیاہے اورانکی جگہ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ رضوان عمر گوندل کوایس ایس پی تفتیشی ونگ تعینات کردیاہے جبکہ ایس پی ڈپلومیٹک انکلیووفریال فرید کواے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیاہے۔بتایاگیاہے کہ رضوان عمر گوندل کوسابقہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈی پی او پاکپتن سے ہٹایاگیاتھا۔ سابقہ ایس ایس پی تفتیشی ونگ فرحت عباس کاظمی سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔