سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہیں، شہری پرسکون رہیں، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد  ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ہر مرکزی شاہراہ سے دور رہنے اور مبینہ دہشت گردی ہونے کی رپورٹس کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے ایسی تمام خبروں کو بوگس قرار دیدیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہرائوں کے گردونواح میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں کی سوشل میڈیا پرچلنے والی اطلاعات مکمل جھوٹ ہیں،شہری مکمل پرسکون رہیں اور کسی قسم کے آنارکی پھیلانے والے پراپیگنڈہ میں نہ آئیں، فیصل مسجد اور گردونواح کی سڑکیں بلاک کرنا اور سرچنگ کی اطلاعات مکمل جھوٹ مبنی ہیں جن کا مقصد شہر کے سکون کو خراب کرنا ہے ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراوں پر نہ جانے کے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کے پیچھے نہایت بھیانک مقاصد ہیں ، مرکزی شاہراوں پر تھریٹ پیداکرنے کا مقصد یہ ہے کہ سب رابطہ شاہراوں پر جائیں اور ٹریفک کا بحران پیدا ہو، جب گلی محلوں اور سروس روڈز پرٹریفک کا بحران پیدا ہوگا توملک کے وفاقی دارالحکومت میں انارکی پھیلے گی، سوشل میڈیا کی تمام رپورٹس وزارت داخلہ کو بھیجی جائیں گی، زمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی جائے گی۔