ایف 14اور15 میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز، اور گریڈ سولہ سے 22 کے سر کاری آفسران نے کوٹہ کے تحت درخواستیں 2015میں دے رکھی تھیں
سیکٹر میں 6685 پلاٹ تھے جن میں گر یڈ 20 سے 22 تک کے سر کاری آفسران کو 2457، گر یڈ 18 سے 19کے 2259 ،گریڈ16 سے17 کے 2030 پلاٹ کے آفر لیٹر جاری کئے گئے
وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی نے گریڈ سولہ سے 22 کے سر کاری آفسران کو ایف 14،15میں عید کے بعد پلاٹوں کا قبضہ کا فیصلہ کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کے سیکٹر ، ایف 14اور15 میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز، اور گریڈ سولہ سے 22 کے سر کاری آفسران نے کوٹہ کے تحت درخواستیں 2015میں دے رکھی تھیں اس سیکٹر میں 6685 پلاٹ تھے جن میں گر یڈ 20 سے 22 تک کے سر کاری آفسران کو 2457، گر یڈ 18 سے 19کے 2259 ،گریڈ16 سے17 کے 2030 پلاٹ کے آفر لیٹر جاری کئے گئے
اس طرح مجموعی طور پر 6746پلاٹوں کے آفر لیٹر جاری ہو چکے ہیں ایف 14اور 15 سیکٹر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا کو ٹہ ایک فیصد ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹو ، ایف 14اور15 میں صحافیوں کی میرٹ لسٹ و زارت اطلاعات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو ابھی تک مو صول نہیں ہو ئی جس و جہ سے ابھی تک ان کو آفر لیٹر جاری نہیں ہو ئے جبکہ دوسری جانب صحافیوں کو مذکورہ بالا پراجیکٹ میں درخواستیں دینے والے صحافیوں کی لسٹ تین سے چار مرتبہ مرتب کی گئی عمران خان کے بعد حکومت میں اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لسٹ تیار کروا ئی تھی حکومت بدلنے کے بعد دوبارہ میرٹ لسٹ تاحال التواء کا شکار ہے اس حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈی جی طارق رشید نے رابطہ پر بتایا کہ ہمارے پاس میڈیا ورکرز کی لسٹ آچکی ہےبھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کو آفر لیٹر دیئے گئےتاہم ایف 14،15کاکیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور امید ہے کہ عید کے بعد عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو ہم صحافیوں کو بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹو ، ایف 14اور15 میں آفر لیٹر جاری کر دیں گے اور میڈیا ورکرز کو صرف ایف 14اور15 میں آفر لیٹر جاری کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کو ئی دیر نہیں ہو گی لیٹ کا انتظار ہے وہ ہی نہیں آرہی تو ہم کیا کر سکتے ہیں