وزارت ہائوسنگ نے عید کے بعد میڈیا ورکرز کو ایف 14،15میں پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ صحافیوں کی میرٹ لسٹ تاحال مکمل نہ ہو سکی بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کو الاٹ کر دیئے گئے
ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کے بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹو، ایف 14اور15 میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے کوٹہ کے تحت درخواستیں 2015میں دے رکھی تھیں جس کے تحت بھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کو الاٹ کر دیئے گئےجبکہ صحافیوں کے پلاٹوں کے حوالے سے ابھی تک میرٹ لسٹ ہی مکمل نہ ہوسکی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز کی میرٹ لسٹ مکمل کر کے وزارت اطلاعات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو بھجوا دی جس پر کام جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے ایف 14،15کیلئے میڈیا ورکرز کی لسٹ کے مطابق عید کے بعد میڈیا ورکرز کو پلاٹ الاٹ کر دیئے جائیں گے جبکہ دوسری جانب صحافیوں کو مذکورہ بالا پراجیکٹ میں درخواستیں دینے والے صحافیوں کی لسٹ تین سے چار مرتبہ مرتب کی گئی عمران خان کے بعد حکومت میں اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لسٹ تیار کروا ئی تھی
حکومت بدلنے کے بعد دوبارہ میرٹ لسٹ تاحال التواء کا شکار ہے اس حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ایک سینئر آفسر نے رابطہ پر بتایا کہ ہمارے پاس میڈیا ورکرز کی لسٹ آچکی ہےبھارہ کہو انکلیو فیز ون ، ٹومیں 87میڈیا ورکرز کو الاٹ کر دیئے گئے
تاہم ایف 14،15کاکیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور امید ہے کہ عید کے بعد عدالت کا فیصلہ آجائے گا تو ہم الاٹ کر دیں گے صحافیوں کی لسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ لسٹ ابھی تک نہیں آئی۔