ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس فیاض احمد سمیت چار افسران تبدیل

اسلام آباد(سی این پی )ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس فیاض احمد سمیت چار افسران تبدیل گریڈ 21 کے فیاض احمد ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس تھے ان کو گزشتہ روز ایف بی آر نے تبدیل کر کے ڈی جی آئی پی آر لاہور جبکہ سید شکیل شاہ ڈی جی آپریشنز کسٹم انٹیلی جنس تعینات کر دیا جبکہ ان کے علاوہ تین افسران کو تبدیل کر دیا گیا جن میں ڈی جی آئی پی آر لاہورکو ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس تعینات کر دیا گریڈ 21 کے محمد صدیق کو لاہور سے این این ڈی اے اسلام آباد تعینات گریڈ 21 کے محمد جنید جلیل ڈی جی ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹمز اسلام آباد تعینات گریڈ 20 کے سید شکیل شاہ ڈی جی آپریشنز کسٹم انٹیلی جنس تعینات چاروں افسران کے تقرر اور تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا