حلقہ پی پی 12 میرا آبائی حلقہ، دوسرے امیدواروں کا اس حلقہ سے کوئی تعلق نہیں، حامد نواز راجہ

حلقہ پی پی 12 سے امیدوار سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ یہ میرا آبائی حلقہ ہے دوسرے امیدواروں کا اس حلقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں یہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو لوگ اب بھی سراہتے ہیں

، ان کا کہنا تھا کہ میں علاقے کی خدمت کیلئے حلقہ پی پی12 سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں کے لوگوں کی ہر خوشی اور غم میں شریک ہوتا ہوں میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں

حامد نواز راجہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام آنے والے انتخابات میں میری بھرپور حمایت کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں

ٹریفک کی بہتری کیلئے تانگے اور ریڑوں کا خاتمہ کرتے ہوئے یہاں چنگ چی چلائے جائینگے۔