پی پی 12 اشرف کالونی کے چوہدری جاوید نذیر، چوہدری طلحہ اور طیب مغل کا حامد نواز راجہ کی حمایت کا اعلان

امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-12 حامد نواز راجہ کی عام انتخابات کے حوالے اشرف کالونی میں چوہدری جاوید نذیر، چوہدری طلحہ اور طیب مغل کے ہمراہ میٹنگ کا انعقادجس میں اشرف کالونی کے چوہدری آصف، قاضی سلیم، ملک آزاد،تنویر،حاجی نعیم، عاطف، فیاض،بابر،قیصر عباس،محمد نوید نے ، امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ  پی پی 12حامد نواز راجہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر حامد نواز راجہ کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا مشکور ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے پر آپ لوگوں نے جو اعتماد کیا ہے اس کیلئے میں آپ کو تہہ دل سے مشکور ہوں، انہوں نے کہاکہ میری سیاست کا محور عوام ہیں میرے دروازے دن رات آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔