فیڈرل لاجز اسلام آباد میں 252 سرکاری افسران کے قبضے کا انکشاف ہوا۔ چیئرمین پی اے سی نے وزارت ہاؤسنگ کو فوری طور پر فیڈرل لاجز خالی کروانے کے احکامات جاری کردئیے۔پی اے سی کے اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ افتخارشلوانی نے بتایا کہ فیڈرل لاجز میں دوسرے شہروں سے آنے والے افسران کو ایک سال کیلئے رہائش دی جاتی ہے۔مدت مکمل ہونے پر 6 ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسوقت 252 افسران ایسے ہیں جو کئی سال سے فیڈرل لاجز میں مقیم ہیں۔ ڈیڑھ سو افسران نے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔پی اے سی نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کو فوری طور پر غیرقانونی قابضین سے فیڈرل لاجز خالی کروانے کے احکامات جاری کردئیے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">