سیکٹر ایف 14، 15 کے انکلیو ون اور انکلیو ٹو میں صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، اطلاعات کے مطابق وزارت ہائوسنگ نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک خط پی آئی او مبشر حسن کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کے حوالے سے فہرست کو حتمی شکل دیکر وزارت اطلاعات کو بھیجیں تاکہ طویل عرصے سے تاخیر کے شکار اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاہم آٹھ روز گزرنے کے باوجود پی آئی او مبشر حسن کی جانب سے اس تحریر کردہ خط پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے جس سے مسئلہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، صحافتی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جب وزارت اطلاعات صحافیوں کو پلاٹ دینے کیلئے کوششوں کا آغاز کر چکی ہے تو فرد واحد پی آئی او اس مسئلے کے حل میں رکاوٹ کیوں بن رہے ہیں، یاد رہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پلاٹ کا یہ معاملہ 2015 سے زیر التوا ہے تاہم عید سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ میڈیا ورکرز کی پلاٹ الاٹمنٹ کیلئے فہرست کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور انہیں عید کے بعد پلاٹ الاٹ کردیئے جائینگے جبکہ عید کے بعد وزارت اطلاعات نے صحافیوں کے مسئلے کو بھی حل کرنے کیلئے پی آئی او کو خط تحریر کیا تاہم ادھر سے ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">