اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کا ہنگامی اجلاس ۔ بعض عہدے داروں کی طرف سے غیر آئینی اقدام پر اظہار تشویش۔۔

 اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کا اجلاس صدر صغیر چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔ اجلاس میں وفات پاجانے والے سینئر ساتھی شمیم انور خان اور فہیم۔زبیر عباسی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں چئیرمین رانا کوثر علی سینئر نائب صدر شہزاد ملک (بی۔بی۔سی۔ نیوز)اویس یوسفزئی(جیو نیوز ) بلال شیخ (پی ٹی وی نیوز )حسیب ملک (دنیا نیوز) زین ہاشمی (خیبر و کے ٹو ۔ٹی وی)صدام مانگٹ (پی این این ٹی وی)عمر برنی (ڈان نیوز ) ادریس عباسی (جی این این ٹی وی) رانا عثمان (آج نیوز )محمد ظریف(ہم نیوز )طیب سیف(24 نیوز ) اے ڈی عباسی (ہل نیوز)محمد اویس (نیو ٹی وی) شیراز حسین (ڈیلی ممتاز) عثمان بٹ (جی این این ٹی وی ) اور شمس اقبال نیازی (کیپٹیل رپورٹ )نے شرکت کی جبکہ ٹیلی فون کال پر ڈان اخبار سے اسد ملک اور عنبرین نیوز ون نے جوائن کیا ۔

اجلاس میں صدر صغیر چوہدری نے اکرا ممبران کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔۔ جس میں مختلف متعلقہ اداروں سے مل کر ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام وغیرہ کی تفصیل بتائی گئی ۔۔ چئیرمین رانا کوثر علی نے کہا کہ تنظیم میں ہونے والے غیر آئینی اقدام اور تنظیم کی پالیسی کے خلاف بعض ممبران کی طرف سے جو مہم جوئی کی جارہی ہے یہ انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔ ایسے ممبران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہونی چاہئیے ۔۔ جسے تمام باڈی ممبران و عہدیداروں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ایک خود مختار نمائندہ تنظیم ہے جو حقیقی معنوں میں ورکنگ جرنلسٹ کی نمائندگی کرتی ہے جس میں مختلف نیشنل نیوز چینلز اور قومی اخبارات سے وابستہ کرائم اور ڈسٹرکٹ کورٹس کی بیٹ کور کرنے والے صحافی شامل ہیں ۔ رانا کوثر نے اکرا میں نئی ممبر سازی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلخصوص نوجوان صحافیوں کو سیکھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے اس حوالے سے انکی پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ساتھ تربیتی ورکشاپس کا اہتمام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں سینئر نائب صدر و کارسپانڈنٹ بی بی سی نیوز شہزاد ملک نے کہا کہ تنظیم کی عزت و وقار اور وسیع تر مفاد میں ضروری ہے کہ عدم دلچسپی رکھنے والے یا ڈسپلن کی خلاف کرنے والوں کی جگہ نئے پروفیشنل ورکنگ اور صرف بیٹ کور کرنے والے رپورٹرز کو موقع فراہم کرنا چاہئیے ۔۔ شہزاد ملک کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کو تمام شرکا نے منظور کرلیا ۔۔ اجلاس میں نائب صدر رانا عثمان نے کہا کہ اکرا کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور اسکے خلاف کسی دوسرے گروپ کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی ۔۔ اجلاس میں نئی ممبرز سازی کی باضابطہ منظوری بھی دی گئی اور متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ اکرا کا اجلاس ہر 15 روز بعد ضروری ہے اجلاس میں آئین میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ۔۔ اجلاس میں اویس یوسفزئی۔زین ہاشمی ۔محمد ظریف ۔ حسیب ملک۔اے ڈی عباسی ۔بلال شیخ۔محمد اویس ۔ ثاقب سعید۔ صدام مانگٹ۔شیراز حسین ۔ شمس اقبال نیازی۔ ادریس عباسی۔ طیب سیف اور عمر برنی نے بھی اظہار خیال کیا۔