ایس ایس پی انو سٹی گیشن اسلام آباد ڈاکٹر محمد اقبا ل کی زیر صدارت ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ( HIU)، خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹ(SSOIU) کے افسران ، صدر زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس، اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد ڈاکٹر محمد اقبال کی زیر صدارت ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ(HIU)، خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹ(SSOIU)کے افسران ، صدر زون کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں ڈی ایس پی پر سن سمیت متعلقہ یونٹس کے انچارج ، صدر زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام یونٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور افسران کو اپنے یونٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ سنگین نو عیت کے جر ائم، قتل ، اغو اءاور ریپ کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کی جلد از جلد گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے، عدم با زیا ب اور روپو ش ملزمان کو ٹر یس کرکے گرفتار کریں ،مقدمات کے چالان اورزیرالتواءمقدمات کو یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں ،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں اور کا م کی رفتا ر میں مزید تیزی لائیں ،نہو ں نے مزید کہاکہ بد عنو انی اور کر پشن پر زیرو ٹاو لرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فرائض منصبی میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برتنے پرسخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔