سی پی او سیف سٹی شعیب خرم جانباز کی چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر سید محمد مصطفی تنویر اور آئی ٹی یونٹ کے افسران کے ساتھ ملاقات۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر سی پی او سیف سٹی خرم جانباز اور سی ٹی او اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے سیف سٹی اسلام آباد میں آئی ٹی یونٹ کے افسران کے ساتھ ملاقات کی ۔
ملاقات میں سی ٹی او اسلام آباد نے اوورسیزپاکستانی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں درپیش ممکنہ دشواریوں کے متعلق سی پی او سیف سٹی کو آگاہ کیا۔سی پی او سیف سٹی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے جاری کرنے ،فیس کی ادائیگی اور دیگر دشواریوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس اور چالان کی ادائیگی کے لئے ون لنک میں پیش آنے والی دشواریوں کو بھی دور کیا جائے۔