وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جناح گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ، یہ معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے مگر اس مافیا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جنا ح گارڈن نے قومی اسمبلی کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی 1100 کنال زمین پر قبضہ کررکھا ہے ۔ سوسائٹی کے ممبران کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مساجد اور12 پارکس بنانا تھے مگر صرف 4 مساجد اور6 پارک بنائے گئے، یہ کیس ایف آئی اے میں ہے مگر کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں ہوئی۔ قومی اسمبلی کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی 1100 کنال اراضی پر انہوں نے قبضہ کیا۔ اس سوسائٹی کے ارکان کی تعداد1100 ہے مگرصرف450 ممبران کو زمین کا قبضہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مافیا ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی،15،15 سالوں سے لوگوں نے رقم ادا کررکھی ہے ، سپیکررولنگ دیں۔ ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ اس کوآپریٹو سوسائٹی کے ساتھ قومی اسمبلی کا نا م جڑا ہے، اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کا نام کیوں جوڑا گیا اس کی تحقیقات ہوں گی، قومی اسمبلی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام ارکان کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">