آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے 09 مئی 2023 بروز منگل کو ایک ھنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل میں شامل تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
اس اجلاس میں فیڈرل کی جو تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو ۔ واپڈا پیغام یونین نیشنل سیونگز یونین پاک پی ڈبلیو ڈی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں اور انجمن اساتذہ، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری۔ لوکو شیڈ پاکستان ریلویز۔ اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، پریم یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز۔پاکستان پوسٹ نوپ یونین، ریڈیو پاکستان۔ اسٹیٹ آفس۔ پاکستان سپورٹس بورڈ، ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف یونین ، اے جی پی آر ، ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ ، فیڈرل ایمپلائز ھاوسنگ اتھارٹی اتحاد یونین، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ھاوسنگ اتھارٹی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن، قائد آعظم یونیورسٹی, انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، پاکستان علماء سپریم کونسل، ریڈیو پاکستان، پینشنرز ایسوسیشن کی تنظیمیں اور فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی کے ممبران شامل ھیں ۔
اس اجلاس میں آنے والے بجٹ سال 2023-2024 میں حکومت وقت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی متوقع ریلیف کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔مشاورتی اجلاس میں رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا صوبائی قیادت کو اعتماد میں لیتے ھوئے فیڈرل کے رہنماؤں کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اھم تاریخی اعلان کریں گے جس میں آنے والے بجٹ سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاج و دھرنا متوقع ھے۔