راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ سمیت دیگر شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہےتاہم مال روڈ کے اردگرد حساس مقامات والی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر تیمور خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو معمول کے مطابق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ٹریفک ڈائیورشن کیصورت میں متبادل راستوں کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں ٹریفک صورتحال کے متعلق ایف ایم88.6اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر گاہے بگاہے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کےلئے15سے20منٹ کے اضافی وقت کیساتھ سفر کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">