سابق تحصیل ناظم راجہ حامد نوازنے پیر کے روز پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے، اپنے ایک جاری بیان میں حامد نواز راجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں جو پرتشدد کارروائیاں کی گئیں، جو بھی حملے کئے گئے اس سے جتنا بھی نقصان ہوا ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کام وہی کرسکتے ہیں جو ملک دشمن ہوں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہمیشہ ملک کی محافظ رہی ہے جس کے جوانوں نے اپنا لہو دیکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، انہوںنے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملے کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے، یہ غدار ہیں ملک دشمن ہیں ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">