وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کوہسار کی حدودفیصل ایونیوپر تیز رفتارکاربجلی کے پول سے ٹکرا کردوٹکرے ہوگئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیاہے۔پولیس نے دونوں میتیں اور زخمی کوپولی کلینک منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حادثہ میں کار کیو وی آئی سی ٹی103 کے دو ٹکڑے ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور شفیع شامل ہیں اورزخمی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہےجسے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا تھا لیکن حالت زیادہ تشویشناک ہونے کی وجہ سے بعد زاں شفا ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق بدقسمت کار پارلیمنٹ کی جانب سے جناح ایونیو کی طرف جارہی تھی کہ بلیو ایریا میں یوٹیلٹی اسٹور کے قریب مرکزی شاہراہ پربجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔