امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی12حامد نواز راجہ کی قیادت میں گزشتہ روز پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سول سوسائٹی اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر حامد نواز راجہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اس ملک میں امن و امان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں، پاک فوج سرحدوں پر رات کو پہرہ دیتی ہے اور ہم یہاں سکون کی نیند سوتے ہیں، حامد نواز راجہ کا کہنا تھا کہ جن شرپسندوں نے پاک فوج کی تنصیبات اور املاک پر حملے کئے وہ کسی طرح بھی محب وطن نہیں ہوسکتے
ان کا ایجنڈا وہی ہے جو بھارت اور اسرائیل کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے کرنے والے خود کو کیسے محب وطن کہہ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں، بعد میں اس ریلی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں بھی شرکت کی۔