راجہ سکندر محمود صدر ٹریڈرز ونگ نے کہا کہ پاک فوج ہماری بقاء کی ضامن ہے،اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے وطن کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے،پاک فوج پر انگلی اٹھانا اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،احتجاج اور آزادی اظہار ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن 9مئی کو احتجاج کی آڑ میں فوجی تنصیبات اور قومی املاک کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے جس کی نہ صرف مذمت کرتا ہو ں بلکہ ایسے کرداروں کو ضرور سزا ملنی چاہئے۔راجہ سکندر نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں،پاکستان اور پاک فوج کی مضبوطی ہمارا نصب العین ہے،سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں مگر ملکی سلامتی کو دائو پر لگانا قابل قبول نہیں۔ہم سب کو پاکستان اور پاک فوج کی عزت کے لئے یک زبان ہونا چاہئے تا کہ دشمن اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">