اٹلس ہونڈا کمپنی کے وفد کاسیف سٹی اسلام آبادکا دورہ

وفد کی سی پی اوسیف سٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات ،وفد نے اسلام آباد پولیس کی خواتین کو بائیک رائیڈنگ اور یونیورسٹی طلباءکے ہمراہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دینے ، اسلام آباد پولیس کی سرکاری موٹر سائیکلز کو ٹھیک کرنے اور انکے پرانے پارٹس کو کمپنی قیمت پہ مرمت کرنے کی تجاویز پیش کیں،جس پر سی پی او سیف سٹی نے وفد کوآئی جی اسلام آباد سے مشاورت کے بعد عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی۔


تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کمپنی کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور سی پی اوسیف سٹی اسلام آباد شعیب جانباز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی خواتین کو بائیک رائیڈنگ اور یونیورسٹی طلباءکے ہمراہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دینے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرکاری موٹر سائیکلز کو ٹھیک کرنے اور انکے پرانے سپیئر پارٹس کو کمپنی قیمت پر مرمت کرنے کی تجاویز پیش کیں،جس پر سی پی او سیف سٹی نے وفدکی تجاویز کوانسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے مشاورت کے بعد عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی،اٹلس ہونڈا کمپنی کے وفد نے سی پی او سیف سٹی سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے روڈ حادثات کی ویڈیوز کے حصول کی بھی استدعا کی

جس پر انہوں نے محکمانہ طریقہ کاراوایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے بعد فراہمی کا یقین دلایا،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پرکارکردگی کو سراہا۔