نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کی جانب سے یوم تکریم شہدا جوش و جذبے سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نے لائن ہیڈ کوارٹر M-1 صوابی اور لائن ہیڈ کوارٹر M-2 نارتھ چکری میں یادگار شہداء پر حاضری دی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور سر کا تاج ہیں ۔ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اور شہداء کے خاندانوں کی محکمانہ طور پر ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی ۔یادگار شہدا پر ان کی عظیم قربانیوں کی یاد میں سلامی پیش کی گئی ،ان کے بلند درجات اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">