امیدوار برائے حلقہ پی پی 12 حامد نواز راجہ کی سیاسی سرگرمیاں جاری، منتخب ہو کر حلقے کی تقدیر بدل دوں گا، حامد نواز راجہ کا وعدہ

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی  سے امیدوار سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ کی اپنے حلقہ پی پی  12 میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، حامد نواز راجہ روزانہ کی بنیاد پر حلقے میں ملاقاتیں کر رہے ہیں جس دوران وہ حلقے کے عوام اور عمائدین علاقہ سے حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں، حامد نواز راجہ کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور مفادات نہیں بلکہ عوام کی خدمات ہے، عوام ہی ہمارا سرمایہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ صرف اس لئے کیا کہ حلقے میں بہت سارے مسائل ہیں جن کو کسی بھی منتخب نمائندے نے سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی، میں نے اپنے حلقے کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی عہدے کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا، منتخب ہونے کے بعد یہاں پر ایسے ترقیاتی کام ہونگے کہ حلقہ کی تقدیر بدل جائے گی