ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ سمبل کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں پولیس افسران سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت

ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ سمبل کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں پولیس افسران سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری میں موجود شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزپیش کیں،شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے، افسران شہریوں کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں ، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈ اکٹر اکبر نا صر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ان احکامات پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے تھانہ سمبل کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقادکیا، کھلی کچہری میں ڈی پی او صدر زون،ایس ڈی پی او صدر سرکل ،افسر مہتمم تھانہ سمبل سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کھلی کچہری میں موجود شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے اپنی تجاویزپیش کیں، حل طلب مسائل پر ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر موجودمتعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے اورشرکاءکو ان کی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کروانے کی یقینی دہانی کروائی، کھلی کچہری کے شرکاءسے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ برائے راست رابطہ رکھا جا سکے اوران کو درپیش مشکلات حل کرنے میں مدد ملے اور اس سلسلے میں عوامی شکایات اورعلاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے ،جن مسائل کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مزید انھوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ،جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے تعاون کے بغیر یہ سب ناممکن ہے

آپ کے تعاون سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاﺅن کیا جارہاہے، اپنے اردگرد اور گلی محلے میں نظر رکھیں کوئی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا “پکار”15-پراطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جا سکے،انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاءسے کہا کہ میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کے لیے کھلا ہے

آپ کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں،معززین علاقہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر اور سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز کو خراج تحسین پیش کیا اور ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کا شکریہ ادا کیا۔