نوجوان صحافیوں کے وفد کا اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت پولیس،لائن ہیڈکوارٹر کا،دورہ

نوجوان صحافیوں کے وفد کا اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت پولیس،لائن ہیڈ،کوارٹر کا،دورہایس ایس پی لاجسٹکس محمد سرفراز ورک صحافیوں نے ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاجسٹک نے نوجوان صحافیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے ایسے میں نوجوانوں کا اس فیلڈ کا انتخاب بہت خوش آئیند ہے

انہوں نے کہا کہ جلد ہی نوجوان صحافیوں اور بیٹ کور کرنے رپورٹرز کے ساتھ ایک تربیتی سیشن ارینج کیا جائے گا جس سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا

صغیر چوہدری نے ایس ایس پی کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔ایس ایس پی و اے آئی جی آپریشنز سرفراز ورک نے مزید کہا کہ میڈیا اور پولیس کے مابین خوشگوار تعلقات اور رابطہ کار کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے باہمی تعلقات سے فرینڈلی پولیس کا تاثر مزید مضبوط ہوگا۔ سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ اگر سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویئٹر پر پولیس کی جانب سے کوئی بھی بیان جاری ہوتا ہے تو اس سے متعلق ہم سٹینڈ لیتے ہیں، اور اس بیان کو ہم اپنا بیان سمجھتے ہیں،میڈیا سے متعلق ایک سوال پرسرفراز ورک نے کہا کہ پولیس کا کام انکوائری کرنا اور شواہد کی بنیاد پر کیس تیار کرنا اور اسے ٹرائل کے لئے کورٹ میں پیش کرنا،ہوتا سرفراز ورک نے بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جس میں پولیس کے علاوہ عام شہریوں کے بچے بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔