ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کالے پیپر استعمال کرنیوالوں کیخلاف خصوصی مہم جاری ہے، سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی سربراہی میں رواں ماہ کالے و رنگین پیپر لگانے پر98گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔ اس حوالے سے سی ٹی او تیمور خان کا کہنا ہے کہ کالے یا رنگین پیپرلگانے والوں کیخلاف کاروائیوں کےلئے سپیشل سکواڈ زبھی تشکیل دیے گئے ہیں۔کالے یا رنگین پیپر لگانے والوں کیخلاف خصوصی مہم مزید دو ہفتے تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں کالے ورنگین پیپرلگانے سے متعلق قانون میں کو ئی گنجائش نہیں ہے۔کالے پیپر لگانے کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذرقبول نہیں کیا جائے گا۔گاڑیوں میں کالے پیپر لگانے والوں کیخلاف سخت اور بلا تخصیص قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے کےلئے لاءانفورسمنٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔