سانحہ 9 مئی میں ریڈیو پاکستان پشاور سے اظہار یک جہتی کے لئے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد کا صدر صغیر چوہدری کی قیادت میں دورہ

سانحہ 9 مئی میں ریڈیو پاکستان پشاور سے اظہار یک جہتی کے لئے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے وفد نے صدر صغیر چوہدری کی قیادت میں دورہ کیا ۔ وفد میں چئیرمین اکرا رانا کوثر علی کے علاوہ سینئر صحافی ندیم سیال ۔ شمس نیازی بابر ترک۔ عثمان پراچہ۔ عزیر رانا ۔ احتشام الحق۔ شیراز حسین۔ مہوش چوہدری اور رافیہ ملک شامل تھیں ۔

اسٹیشن ڈائریکٹر اعجاز خان ۔ سینئر پروڈیوسر سردار اعظم خان نے 9 اور 10 مئی کو ریڈیو کی عمارت اور آلات کو پہنچنے والے نقصان کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور ان متاثرہ حصوں کا دورہ بھی کروایا ۔ اعجاز خان نے بتایا کہ شرپسندوں کی جانب سے حملے اور جلاو گھیراو کی وجہ سے ابھی تک نقصان کا تخمینہ 25 کروڑ سے زائد سے زائد لگایا گیا ہے لیکن اگر عمارت کو بھی ناکارہ قرار دے دیا گیا تو پھر نقصان دوگنا بھی ہوسکتا ہے ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شر پسندوں نے آگ لگانے کے بعد قیمتی سامان بھی لوٹ لیا ۔ عمارت میں موجود گاڑیوں کو بھی مکمل طور پر جلا دیا گیا۔ جبکہ عمارت سے متصل چاغی پہاڑ کے ماڈل کو بھی جکا ڈالا ۔ جبکہ عمارت میں موجود نایاب ریکارڈ بھی نظر آتش کردیا گیا ۔

صدر اکرا صغیر چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان صحافیوں کا دوسرا گھر ہے جہاں سے بڑے بڑے نامور پیدا ہوئے ۔ انہوں کہا کہ بربادی کے مناظر دیکھ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ شر پسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دشمن قوتوں کی ایما پر شب خون مارا ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ریڈیو پاکستان پشاور کے تمام سٹاف کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔ اور بروقت صورت حال کو کنٹرول کرنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن حیات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ رانا کوثر علی سمیت تمام صحافیوں نے بھی مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صحافتی کمیونٹی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ صدر اکرا صغیر چوہدری نے ڈی جی ریڈیو پاکستان محمد طاہر حسن اور اسٹیشن ڈائریکٹر اعجاز خان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔